Nasir Mir Senior Journalist of Kavish TV Passed away

کاوش ٹی وی نیویارک کے ناصر میر انتقال کرگئےنیویارک//کمیونٹی کی ممتاز شخصیت سینئیر صحافی کاوش ٹی وی نیویارک کے ناصر میر انتقال کرگئے ہیں وہ جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور ٹرانسپلانٹ کے منتظر تھے.ان کے قریبی ساتھی اور کاوش ٹی وی کے روح رواں ارشد اعوان نے بتایا کہ ناصر میر کو حال ہی میں جگر کی بیماری تشخیص ہوئی تھی وہ بروکلین کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ جمعرات کی شام انتقال کرگئے.مکی مسجد(بروکلین ) میں جمعہ کی نماز کے بعد مرحوم کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی بعد ازاں ان کا جس خاکی تدفین کے لئے پاکستان بھجوایا جائےگا.ناصر میر اپنی سادہ طبعیت اور دوست نواز شخصیت کی وجہ سے کمیونٹی میں بڑی عزت و احترام سے دیکھے جاتے تھے.ادارہ ہفت روزہ آواز مرحوم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہے اور اللہ پاک سے ان کی مغفرت کے لئے دعا گو ہے